حکومت نے بدھ کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا اور یکم اکتوبر سے پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

آئندہ 15 روز تک دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ، اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ اکتوبر کے مہینے کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں نظر ثانی کی سمری منظوری کے لئے وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی تھی۔


YT چینل کو سبسکرائب کریں

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here