صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں:
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف(ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا: (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا مبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ سال کیسا ہوسکتا ہے
2021 سال کا مفرد 5 ہے 5 کا تعلق تبدیلی کو ایک مخصوص سمت دینا ہے۔ 4 تبدیلی کا سال تھا جس کے دن کا نمبر5 نئی صورت حال کی فہم وفراست کی روشنی میں نئے احکامات اور نئی راہوں کا تعین ہے، 5 نمبر کا تعلق عطارد سے ہے جو کہ عقل، سمجھ بوجھ، نئی اختراعات، نئی ایجادات اور نئے قوانین سے متعلق ہے، کائنات کا مواصلاتی نظام بھی 5 کے ہی تحت ہے، اس سال ہماری دنیا ایک نئے مواصلاتی نظام سے متعارف ہوسکتی ہے، سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نئی راہوں سے متعارف ہوسکتا ہے 5 کا عدد ایک مکمل تبدیلی اور مسلسل تبدیلی کا عدد ہے۔ 5 کے عدد میں پارہ صفتی موجود ہے۔

2021 اور پاکستان!
پاکستان اور انڈیا کا پیدائشی دن اور نمبر ایک ہی نمبر 8 ہے۔
8 نمبر ایک عجیب نمبر ہے۔ مسلسل خرابی یا مسلسل بہتری۔ اس نمبر کو دیکھیے، جب سے پاکستان اور انڈیا کی ریاستیں وجود میں آئی ہیں مسلسل خرابیوں اور مسائل کی دلدل میں ہیں۔
8 نمبرپاکستان کا پیدائشی عدد ہے اور اس روز جمعہ تھا۔ یعنی اس روز 6 کا عدد متحرک تھا۔ 6 شہرت کا عدد ہے 6 اور8 کا امتزاج 5 ہے اور گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے پاکستان کا نمبر 5 بھی ہے۔ اسی 5 عدد کی ہی بنا پر پاکستان پوری دنیا کی خبروں میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی نظر میں اپنی جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔

2021 کا عدد 5 ہے اور پاکستان کا ذاتی عدد 8!
اعداد کی زبان سمجھنے کی کوشش کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں 2021 بہ نسبتِ 2020 کے زیادہ ہنگامہ خیز اور اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ ہر ماہ اپنی جگہ ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے۔ 8 اور 5 کا مفرد 13 اور 13 کا مفرد4 ہے۔ گویا ایک تبدیلی کا سال جیسا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے رہا۔ 2020 نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، 2021 میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی امور اپنی لپیٹ میں لے کر نئے قوانین اور نئی بنیادوں کی سمت لے جاتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔
جنوری اور فروری میں نئی سیاسی صورت حال کی وجہ سے جمہوری نظام کی موجودہ بوسیدہ دیوار کو دھکا لگ سکتا ہے، آئین وقوانین میں ترمیم کا امکان ہے۔
مئی میں نئے معاہدوں یا موجودہ جاری کاموں میں تبدیلی کا امکان ہے کچھ الجھنیں ریاستی افراد کا امتحان لے سکتی ہیں۔ جون اور جولائی حکمران شخصیات کے لیے مسائل لاسکتا ہے بڑی شخصیات کو اپنی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔
اگست میں چین سے جاری مشترکہ معاہدوں سے فائدے اور کچھ مسائل کا بھی اندیشہ ہے۔
ستمبر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کچھ نئے فیصلے اثاثوں میں بہتری کی امید پیدا کرسکتے ہیں، روپے کی ویلیو بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔
15 نومبر سے 15 دسمبر کے درمیان کچھ چیلینجز کا سامنا ہوسکتا ہے اور کچھ ادارے اپنی حدود پھلانگ سکتے ہیں ۔

آپ کے لیے 2021 سال اعداد کی روشنی میں:
جنوری 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر6 ہے۔
کشش، شہرت، خوب صورتی اور عیش وعشرت کے اس عدد میں کئی طرح کے فریب اور عارضی چمک کا امکان ہے۔ دنیا میں خطرناک ہتھیاروں کا تذکرہ خوب صورت انداز میں کیا جائے گا اور پرکشش تصاویر یعنی زہر کو امرت کہا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر5 اور9 ہے تو زندگی میں راحتوں کا سامان بڑھنے کی امید ہے۔ پیسہ آنے اور شادی کا بھی امکان ہے۔
اگر آپ کا نمبر1،4،6،8 ہے تو امید ہے کہ یہ مہینہ آپ کے لیے خوشیاں لائے گا اور مسائل میں کمی کے وسائل میسر ہوسکیں گے ۔
اگر آپ کا نمبر2،3 اور 7 ہے تو ممکن ہے زندگی کے کچھ پہلو آپ کے لیے کچھ مسائل اور الجھنیں پیدا ہوں۔
صدقہ: اس ماہ 6 کلو چینی، چاول یا سوجی یا 60 یا 600 روپے کسی مستحق کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وردِخاص “یا بدیع العجائب یارحیم یا کریم یا اللہ ” کی کثرت بہتر وظیفہ ہوگا۔

فروری 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر7 ہے۔
ماضی کا کوئی ورق الٹ سکتا ہے کوئی پرانا معاملہ سر اٹھا سکتا ہے۔
فطرتاً یہ ایک خوش قسمتی لانے والا ماہ ہوسکتا ہے لیکن اسکے ساتھ کچھ مسائل بھی سر اٹھا سکتے ہیں۔ دھیان اور مراقبے کے لیے ایک بہتر مہینہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر4 ،5 اور 8 ہے تو قوی امکان ہے کہ اس ماہ آپ کچھ خوشیوں اور اچھی خبروں سے ملاقات ہوگی۔
اگر آپ کا نمبر3 ،7اور9 تو یہ مہینہ درمیانے حالات لاسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر1،2 اور6 ہے تو محتاط رہیں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔
صدقہ: کسی ذہنی معذور کو دوا، کپڑے اور کوئی خدمت یا 70 یا 700 روپے دینا بہتر صدقہ ہوسکتا ہے۔
وردِخاص ”سورۂ فاتحہ کی 7 آیات کو فجر کی نماز کے بعد 7 بار پڑھنا بہترین عمل ہوگا۔

مارچ 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 8 ہے۔
زمین سے منسلک کاموں کے لیے ایک اچھا وقت ہے۔ لمبے عرصے کے لیے کوئی کام شروع کررہے ہیں تو اچھا وقت ہے۔ اگر آپ نے اس ماہ صبر سے کام لیا تو اس کے نتائج آپ کی آنے والی نسلوں تک مفید رہیں گے اور اگر آپ کسی بھی نوع کے غیرقانونی کام میں ملوث ہیں تو ممکن ہے اس ماہ آپ کے گرد گھیرا تنگ ہوجائے اور یہ گھیرا خالق یا اس کے خلیفہ کسی بھی طرف سے ہوسکتا ہے ۔
اگر آپ کا نمبر 3،7 اور8 ہے تو قوی امکان ہے کہ یہ مہینہ آپ کے لیے ایک یادگار مہینہ ہو کئی طرح کی کام یابیاں آپ کا مقدر ہوجائیں۔
اگر آپ کا نمبر 2،4اور6 ہے تو یہ ایک بہتر مہینہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر1،5 اور 9 ہے تو ممکن ہے آپ کے حا لات ویسے نہ ہوں جیسی آپ توقع کررہے ہیں، صدقہ لازم دیں۔
صدقہ: ہفتہ یا بدھ کے دن کسی معذور یا کسی عمررسیدہ غریب کو 80 یا 800 روپے دیں یا کھانا کھلائیں یا کالے چنے بھی دے سکتے ہیں۔
وردِخاص ”یا فتاح یا رزاق یا اللہ ” 80 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا رزق میں وسعت کے لیے اکسیر ہے۔

اپریل 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 9 ہے۔
یہ مہینہ وردی والوں کے لیے اہم ہوسکتا ہے، مزاجوں کو تُند کرسکتا ہے آپ کے صبر کا امتحان ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے کہ غصہ نہ کریں اور درگزر سے کام لیں۔
9 نمبرعروج اور انتہا کا نمبر ہے۔ معاملات آپ کی برداشت سے بڑھ سکتے ہیں لیکن کوشش کیجیے کہ جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لیا جائے۔
اگر آپ کا نمبر 2،3اور 6 ہے تو اس ماہ آپ کی دیرینہ خواہشات پوری ہوتی نظر آتی ہیں۔
اگر آپ کا نمبر 1،5اور 7 ہے تو یہ مہینہ کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر4،8 اور 9 ہے تو محتاط رہیں یہ مہینہ کچھ مشکل یہ ہوسکتا ہے
صدقہ: منگل کے روز گوشت یا سرخ اشیا یا 90 یا 900 روپے کسی معذور یا چوکی دار کو دینا مناسب عمل ہوگا
وردِخاص ”استغفراللہ العظیم ‘ کم از کم 70 بار عشاء کی نماز کے بعد پڑھنا بہتر عمل ہوگا

مئی 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 1ہے۔
مواصلاتی نظام میں کچھ نیا ایجاد یا متعارف ہوسکتا ہے۔
رابطوں کا نظام پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا۔
اداروں اور ممالک کے درمیان اتحاد کے لیے معاہدے ہوسکتے ہیں۔ سفری نظام پہلے سے بہتر انداز میں کام کرے گا۔
اگر آپ کا نمبر 1،2،اور5 ہے تو مبارک ہو یہ مہینہ بہت سی خوشیاں آپ کی گود میں ڈالنے آرہا ہے۔
اگر آپ کا نمبر4،6اور9 ہے تو یہ مہینہ متوازن رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر 3،7،اور8 تو محتاط رہیں حالات غیرمتوقع ہوسکتے ہیں۔
صدقہ: سفید رنگ اشیاء یا 100 یا 1000 روپے کسی عمررسیدہ شخص کو دینا بہتر ہوگا۔
والد کی خدمت بھی بہتر صدقہ اور عمل ہوگا۔
وردِخاص ”یا حی یا قیوم یا اللہ” اس ورد سے کئی خرابیاں نہ صرف دور ہوجائیں گی بلکہ پرانے سے پرانا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ان شاء اللہ

جون 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 2 ہے۔
ب، ک اور ر سے شروع ہونے والے نام کے لیے بہتر اورد، م اور ت کے لیے بہترین ہوسکتا ہے۔ رشتوں سے خوشیاں، مالی فائدے اور چھوٹی موٹی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نرم مزاج مثلاً فنونِ لطیفہ سے منسلک لوگوں کے لیے ایک اچھا مہینہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر 4،5 اور9 ہے تو یہ مہینہ بہت شان دار رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر1، 3اور 8 ہے تو اس مہینے حالات کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر 2،6اور 7 ہے تو صدقہ دیں اور محتاط رہیں، کچھ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
صدقہ: سوموار کے دن دودھیا رنگ کی اشیاء یا 20 یا 200 روپے کسی بیوہ کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وردِخاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11بار ہر نماز کے بعد پڑھنا بہتر وظیفہ ہوگا۔

جولائی 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 3 ہے۔
کاموں کی اشاعت، ترقی وترویج، نشونما اور آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کے لیے ایک موزوں مہینہ ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔1، ق اور غ نام والوں کو اپنے امور میں محتاط رہنا چاہیے۔ اس نام سے شروع ہونے والے ادارے اتارچڑھائو کا سامنا کرسکتے ہیں ج، ل اور ش والوں کے لیے خوش خبری کی امید کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ کا نمبر 3،8 اور9 نمبر ہے تو کئی کام یابیاں مل سکتی ہیں۔
اگر آپ کا نمبر 2،6اور7 تو ایک معتدل حالات لانے والا مہینہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر 1،4اور5 تو محتاط رہیں کچھ مشکل حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 30 یا 300 روپے جمعرات کے دن کسی مذہبی شخص کو دینا بہتر صدقہ ہوگا۔
وردِخاص ”سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم” کم ازکم 21 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا بہتر ہوگا۔

اگست 2021
اس ماہ کا حکم نمبر 4 ہے۔
یقینی اور بڑی تبدیلی لانے والا مہینہ، حادثہ یا بڑا واقعہ جو ملکوں اور حکومتوں کے نظام کو اوپر نیچے کردینے کی قوت رکھتا ہے۔ گذشتہ مہینوں سے دل برداشتہ یا بہتری کی طرف سفر کے لیے کچھ نئے انداز واطوار اپنانے کی روش چل پڑ سکتی ہے۔
د،م اور ت نام والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
اگر آپ کا نمبر 2،7 اور8 ہے تو یہ مہینہ خوشیاں لائے گا۔
اگر آپ کا نمبر1،3،اور6 ہے تو حالات بہتر رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر 4،5 اور 9 تو نئے حالات کچھ توڑ پھوڑ کرسکتے ہیں، محتاط رہیں۔
صدقہ: 13 یا 1300 روپے کسی اچانک حالات کی خرابی کا شکار ہونے والے لوگوں کو دینا بہتر ہوگا۔
وردِخاص ”درودشریف کا ہر وقت ورد ردِبلا اور وجہِ سکون ہے۔

ستمبر2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 5 ہے۔
گذشتہ ماہ کی تبدیلیوں اور واقعات کو سمجھنے اور ان کے حل کا مہینہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا اور مواصلاتی نظام میں پھر کچھ نیا ہونے جارہا ہے۔
ن، ط اور ص نام والوں کو ممکن ہے سفر کا سامنا ہو۔
اگر آپ کا نمبر1،6اور7 نمبر ہے تو ممکن ہے کوئی بڑی خوشی مل جائے۔
اگر آپ کا نمبر 2،5اور9 ہے تو حالات آپ کے حق میں رہیں گے۔
اگر آپ کا نمبر 3،4 اور8 ہے تو محتاط رہیں کچھ مشکلات کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: بدھ کے دن کسی طالبعلم یا تیسری جنس کے کسی فرد کو 50 یا 500 روپے دینا بہتر صدقہ ہوگا۔
وردِخاص ”یا خبیریا ولی یا نصیر” 41 بار ورد جاری مشکل کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

اکتوبر2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 6 ہے۔
کچھ اچھی خبریں اور حالات سننے کو مل سکتے ہیں، کئی ماہ سے جاری مسائل کا خاتمہ اور خوشیوں کا ایک نیا دور شروع ہونے کی امید ہے۔ شہرت اور بلندیاں پانے کا دور۔
ایسے وقت میں حکم رانوں کے دامن پر داغ بھی لگ سکتے ہیں۔ یعنی کچھ حیرت نہ ہوگی اگر کسی کا اسکینڈل میڈیا کے ماتھے کی بندیا بن جائے۔
اگر آپ کا نمبر 5،6 اور9 نمبر ہے تو یہ مہینہ ایک یادگار مہینہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر1،4اور8 ہے تو حالات کافی حد تک قابو میں رہیں گے۔
اگر آپ کا نمبر 2،3اور7 ہے تو ممکن ہے کوئی شخص آپ کے لیے مشکل کھڑی کردے محتاط رہیں۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے کسی بیوہ کو دینا بہتر ہوگا۔
وردِخاص”یا معزیاحافظ یا حفیط” 11 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

نومبر2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 7 ہے۔
اندھیرے میں روشنی لانے والا اور مایوس دلوں کو خوشیاں دینے والا مہینہ ہوسکتا ہے۔
جب آپ ہار رہے ہوں اور امید کو دیا بجھ رہا ہو تو ایسے میں سحر ہوجائے تو کیسا لگتا ہے؟ یقیناً خوش کن! غیرمتوقع خوشی دینے والا مہینہ ہوسکتا ہے۔ خصوصاً ص، ط اور ظ نام والوں کو خوشیاں مل سکتی ہیں۔
اگر آپ کا نمبر4،5اور8 نمبر والوں کے لیے بہت اچھا رہے گا۔
اگر آپ کا نمبر 3،7 اور 9 نمبر ہے تو حالات معتدل رہیں گے۔
اگر آپ کا نمبر 1،2 اور 6 ہے تو کچھ مشکل ہوسکتی ہے محتاط رہیں۔
صدقہ: 70 یا 700 روپے کسی بھی مستحق کو دینا بہتر ہوگا۔
وردِخاص ”یاحی یاقیوم یا اللہ” 41 بار نمازِفجر کے بعد پڑھنا بہتر ہوگا۔

دسمبر 2021
اس ماہ کا حاکم نمبر 8 ہے۔
صبر وتحمل اور مستقل مزاجی سے میدانِ عمل میں ڈٹا رہنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر آپ نے ذرا سا شارٹ کٹ اختیار کیا یا غیرقانونی قدم اٹھائیں گے فوراً پکڑ میں آجائیں گے۔ زمین سے منسلک لوگوں کے لیے اچھا وقت ہے۔ اس عدد سے موت اور حادثہ بھی تعلق رکھتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر 3،4 اور7 ہے تو امید ہے کہ آپ کے لیے یہ مہینہ بہت اچھا رہے گا۔
اگر آپ کا نمبر 2،6اور 8 ہے تو توازن برقرار رہنے کی امید ہے۔
اگر آپ کا نمبر 1،5اور9 ہے تو محتاط رہیں اور صدقہ دیں۔
صدقہ: ہفتے کے روز 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی اشیاء کسی بھی مستحق کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وردِخاص ”یا فتاح یا رزاق یا اللہ ” کی کثرت بہتر وظیفہ ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here