صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبروں کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

سوموار 14 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔آج سورج گرہن کے ساتھ 5 نمبر کے سیارے عطارد کوکئی طرح کی خرابیوں کا سامنا ہے۔ ممکن ہے آج کوئی اہم ترین اسکینڈل منظرعام پر آجائے، کوئی فیصلہ لینا مناسب نہ ہوگا۔سفر اور رابطے ممکن ہے مثبت نتائج نہ دے پائیں۔
1،2،5،6،7،اور9 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
3،4 اور8 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 15 دسمبر 2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔آج کی خرابیاں کل کے دن کا تسلسل ہیں۔ آج کا دن کل کے دن سے مشکل ہوسکتا ہے۔
کوئی آتش زدگی، حادثہ اور لڑائی کا اندیشہ ہے، اپنے امور میں الرٹ رہیں اور سفر اور بات چیت میں محتاط رہیں۔
1،2،3،6،7،اور 8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
4،5 اور 9 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفاریاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 16دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔ کسی حکم راں کے متعلق اہم خبر سننے کو مل سکتی ہے، انا کو کہیں دبا دیں ورنہ بقول سیانوں کے غرور کا سرنیچا والا معاملہ ہوسکتا ہے، نرمی ایک بہترین راستہ ہے اور عاجزی کے پیڑ ہی کو پھل لگتے ہیں۔
1،2،4،5،6،اور 9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
3،7 اور 8 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ یااللہ ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 17 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ایک بہتر دن کی امید رکھی جاسکتی ہے، مذہبی حلقوں کو مسلسل تنقید اور تلخی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
1،2،3،5،6،7اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔4 اور8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 18 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔اہم عدالتی کارروائی ہوسکتی ہے، کسی شخصیت کو مخالفانہ رویوں اور فیصلوں کا سامنا ہوسکتا ہے، کوئی حادثہ یا اچانک کوئی تکلیف دہ معاملہ سامنے آسکتا ہے۔
1،2،3،6،7اور8 نمبر والوں کے لئے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
4،5اور 9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورہ کہف یا یاودود یا معید یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 19 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔حکم رانوں کے لیے ایک مشکل دن ہوسکتا ہے۔ نچلے طبقے، مزدور اور کسانوں کے لیے ایک بہتر دن ہونے کی امید ہے۔
3،4،5،8اور 9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
1،2 اور 6 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار20 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر 1ہے۔آج بہتر دن ہے، اگر آپ کا ایک نمبر یا برج اسد ہے تو ممکن ہے آپ کے لیے آج ایک یادگار دن ہو، کئی طرح کی اچھی خبروں کی امید ہے۔
1،2،4،5،6،اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
3،7 اور 8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here